LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

راستوں کی بندش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عوام سے معذرت، بانی کے معالجین تک رسائی کا مطالبہ

Web Desk

16 February 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں راستوں کی بندش کے معاملے پر عوام سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے باعث شہریوں کے روزمرہ معمولات متاثر ہوئے، جس پر وہ پہلے بھی معذرت کرچکے ہیں اور ایک بار پھر عوام سے معافی چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس مطالبے کو جلد از جلد تسلیم کرے تاکہ شکوک و شبہات کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے بیان کو بھی باعثِ تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ ان کے بقول اگر بانی کی صحت بہتر ہورہی ہے تو اسے چھپانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں کسی حکومتی شخصیت نے براہِ راست رابطہ نہیں کیا، اگرچہ اطلاعات ہیں کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی قیادت سے حکومت رابطے میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام خود سڑکوں پر نکلے، کسی جانب سے باضابطہ کال نہیں دی گئی، اور انہیں یقین ہے کہ عوام ان کی معافی قبول کریں گے۔