خیبر پختونخوا پولیس کی ہنگامہ آرائی، احتجاج سے نمٹنے کیلئے آپریشنل ہدایات جاری
Web Desk
10 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں ممکنہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور احتجاجی مظاہروں کے دوران امن و امان کی صورتِ حال کو قابو میں رکھنے اور شہریوں کی تحفظ کے لیے باقاعدہ تحریری آپریشنل ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے، سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے اور شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپریشنل ہدایات کے تحت تمام پولیس اسٹیشنز، سرکاری عمارتوں، بینکوں، پیٹرول پمپس، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے لیے خصوصی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تمام مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی تاکہ توڑ پھوڑ یا پُرتشدد واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کی جا سکے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے شہریوں سے پرامن رہنے اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا اشتعال انگیزی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ صوبے میں امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
12 October 2026
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
12 October 2026
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
12 October 2026
لیہ میں مبینہ مضرِ صحت چاول کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 19 افراد کی حالت غیر
12 October 2026
کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 10 روز کی توسیع
12 October 2026
سعودی دارالحکومت کے سکولوں میں ایک ہفتے تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ
12 October 2026
پیپلزپارٹی گورنر راج اور ایمرجنسی بارے اپنا موقف واضح کرے: فاروق ستار
12 October 2026
روس 60 روزہ مکمل جنگ بندی کرے تو یوکرین میں انتخابات کرا دیں گے، زیلنسکی
12 October 2026