LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی ایران جنگ: امریکی میزائل دفاعی ذخائر 2030 تک کمی برقرار رہنے کا خدشہ

پشاور سکول حادثہ: گورنر خیبرپختونخوا نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

Web Desk

16 October 2026

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں پرائیویٹ سکول کی چھت گرنے کے الم ناک حادثے پر گورنر خیبرپختونخوا نے صورتحال کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے آج گورنر ہاؤس میں اہم اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی 3 رکنی کمیٹی نے اپنی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی ہے، جو آج اس اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کو پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تعلیم، کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور اور منیجنگ ڈائریکٹر (MD) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (PSRA) کو طلب کیا گیا ہے، جو گورنر کو تحقیقاتی پیش رفت اور ریسکیو اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام اور صوبے بھر کے نجی و سرکاری سکولوں میں طلبہ کے حفاظتی انتظامات اور بلڈنگ کوڈز کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔