LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

Web Desk

5 August 2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کی۔ ریلی میں شہریوں اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ شرکاء نے شہدائے کشمیر اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے 01 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج پورا پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی و حقِ خودارادیت کی کامل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے علاقائی استحکام کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، اور جب بھی قومی مفاد و کشمیر کا معاملہ آتا ہے تو پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔