LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ

Web Desk

16 October 2026

خیبرپختونخوا (KP) میں تحریکِ انصاف (PTI) کے دورِ حکومت کے دوران مختلف سرکاری محکموں میں تعینات کیے گئے تمام قانونی مشیروں (Legal Advisors) کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں تمام قانونی مشیروں کو فوری ڈی نوٹیفائی کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی اسکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر ان وکلاء کی تقرریاں 11 نومبر 2024ء سے 17 ستمبر 2026ء کے عرصے کے لیے کی گئی تھیں۔ سرکاری امور میں تسلسل اور روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام محکموں کو جلد نئی تقرریاں عمل میں لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کی مشاورتی کونسل کے مشیرِ قانون عامر جاوید نے تصدیق کی کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی طرح سرکاری محکموں میں بھی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر قانون دانوں کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ دور میں ہٹائے جانے والے وکلاء میں سے اگر کوئی میرٹ اور معیار پر پورا اترتا ہے تو اسے دوبارہ تعینات کیا جا سکتا ہے