خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز
Web Desk
17 October 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاسی، انتظامی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے ایک جامع 100 تا 180 روزہ سٹریٹجک ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، جس میں 27 مختلف صوبائی محکموں کے لیے 206 اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس ایکشن پلان کا بنیادی مقصد ضم شدہ اضلاع سمیت صوبہ بھر میں امن و امان، انتظامی اصلاحات، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کو بحال اور مضبوط بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت صوبے کی تقریباً 1150 سڑکوں کی مرمت، پشاور رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کی تزئین و آرائش، اور 80 سے زائد پارکوں کی بحالی شامل ہے۔ صحت کے شعبے میں 250 بنیادی مراکزِ صحت میں 24 گھنٹے سہولیات کی فراہمی، ادویات کی 80 فیصد دستیابی اور طبی عملے کی ڈیجیٹل نگرانی تجویز کی گئی ہے۔
تعلیمی اصلاحات کے تحت ڈیڑھ ہزار سکولوں کی حالتِ زار بہتر بنانے اور 7 لاکھ طلبہ کے لیے نئے فرنیچر کی فراہمی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، توانائی کے شعبے میں 65 ہزار مستحق خاندانوں کو شمسی توانائی (Solar Systems) کے لیے رعایتی معاونت، جبکہ نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضے اور فنی تربیت کے پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔ اس ایکشن پلان کے حتمی نام کے لیے “مستحکم خیبر پختونخوا” اور “خیبر پختونخوا 180 روزہ سٹریٹجک ایکشن پلان” جیسے نام غورِ زیر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
17 October 2026
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
17 October 2026
ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم
17 October 2026
او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش
17 October 2026
خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران
17 October 2026
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
17 October 2026
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے
17 October 2026
خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف
17 October 2026