LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف سعودی کارروائی میں شمولیت پر غور ریاض ایئرپورٹ حملہ، پروازیں منسوخ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک کی سفری ہدایات امریکا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 9 افراد ہلاک، 2 بچے بھی شامل صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، سہیل آفریدی کراچی؛ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن امریکی حملوں کا جواب دینے کیلیے ایران نے روس کی مدد سے میزائل اور ڈرون پروگرام بحال کرلیے اگر امریکا دوبارہ حملے کرتا ہے تو ایران مؤثر جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک بھارت: الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج پر پولیس کا کریک ڈاؤن، اہم سیاسی رہنماؤں سمیت سیکڑوں مظاہرین زیر حراست وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی

صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، سہیل آفریدی

Web Desk

11 October 2026

مردان کے منگا بازار میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ کل صوابی میں ان کا آئندہ کا لائحہ عمل سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، اور اس بار جلسے میں عوام کی اتنی بڑی تعداد جمع ہو گی کہ کسی کو بھی طاقت یا گولی چلانے کی جرات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج مردان کے ہر کونے میں “دفعہ 804” نافذ ہے اور وہ تمام شرکا اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے ملک بھر سے عوام کو اپیل کی کہ وہ اپنے پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں کل ہر صورت صوابی پہنچیں، جہاں صوبائی حکومت ان کا بھرپور استقبال بھی کرے گی اور ان کے تحفظ کا خیال بھی رکھے گی۔ انہوں نے جوش دلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے چاہنے والے اگر گاڑی میسر نہ ہو تو موٹر سائیکل، سائیکل یا حتیٰ کہ پیدل بھی صوابی پہنچیں، کیونکہ ایک ہزار بہادر ایک کروڑ بزدلوں پر بھاری ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی جیسے کسی بھی غیر آئینی و غیر قانونی ہتھکنڈے کو تسلیم نہیں کریں گے، گرفتاریاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور ان کا پرامن مارچ پشاور سے ڈی چوک تک اپنے ہدف کی طرف بڑھتا رہے گا۔