LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی

Web Desk

17 August 2026

زیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جنید اکبر اور اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جیل میں صحت سے متعلق سامنے آنے والی سرکاری رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین، فیملی اور قانونی ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد آئندہ کے حتمی لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب بھی ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم نے عمران خان کا معائنہ کیا تو ان کا بلڈ پریشر بالکل نارمل رہا، لیکن جیل کی حالیہ سرکاری رپورٹ میں بلڈ پریشر 140/100 ظاہر کیا گیا ہے، جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس کے اہم ترین نکات درج ذیل ہیں: صحت کی صورتحال پر سوالات: سہیل آفریدی نے سوال اٹھایا کہ اگر سرکاری رپورٹ میں بلڈ پریشر 140/100 بتایا جا رہا ہے تو حقیقت میں ان کی صحت کی صورتحال کس قدر خراب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ گرفتاری کے وقت بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند اور فٹ تھے، اس لیے ان کی صحت گرنے کا ذمہ دار کون ہے؟ ذاتی معالجین اور فیملی تک رسائی کا مطالبہ: انہوں نے کہا کہ وکلا اور ذاتی ڈاکٹروں کی ملاقات پر پابندی عائد ہے، جبکہ علاج صرف فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں ہی ہونا چاہیے۔ عدلیہ سے اپیل: وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارہا مطالبات کے باوجود عدلیہ کی جانب سے نوٹس نہ لینا مایوس کن ہے۔ 25 کروڑ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے، اور اگر ملک کے سب سے مقبول رہنما کو انصاف نہیں ملے گا تو عام شہری کا کیا بنے گا۔ عوامی ردِعمل کی تنبیہ: انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عدلیہ انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی تو عوام خود انصاف کے لیے نکلیں گے، جس کے بعد صورتحال کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔ کل کی سماعت اور ملاقات کی شرط: انہوں نے اپیل کی کہ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت بانی پی ٹی آئی کی ان کی فیملی سے ملاقات کا حکم دے، کیونکہ اس کے بعد ہی تحریک انصاف کی قیادت اور عوام مطمئن ہو سکیں گے۔