روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا، چیف جسٹس کو سلام کیا مگر جواب بھی نہیں دیا، سہیل آفریدی
Web Desk
25 February 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر کمرہ عدالت میں سلام کا جواب نہ دینے اور بات سنے بغیر چیمبر میں جانے کا الزام عائد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ روزے کی حالت میں روسٹرم پر گئے اور چیف جسٹس کو سلام کیا، مگر انہوں نے جواب تک نہیں دیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات نہیں ہو پا رہی تھی، اسی لیے انہوں نے اوپن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز اور شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے ان کے طبی معائنہ کی درخواست پر بات کرنے کی کوشش کی۔
واقعات کے مطابق، وزیراعلیٰ کے پی چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں سیکرٹری آفس بلایا گیا، مگر انہوں نے اوپن کورٹ میں بات کرنے کو ترجیح دی۔ جب وہ روسٹرم پر پہنچے تو چیف جسٹس بات سنے بغیر اٹھ کر چلے گئے۔ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی انتشاری سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کے بعد پرامن احتجاج ان کا حق ہے۔ اس موقع پر عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026