LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

Web Desk

16 December 2025

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد کی اے ٹی سی میں وزیر اعلیٰ کے علاوہ صوبائی وزیر مینا آفریدی، شفیع اللہ آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اس مقدمے کی سماعت کی، جو ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے بعد تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، مگر ملزمان کے مسلسل پیش نہ ہونے کے باعث انہیں اشتہاری قرار دینے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر کے خلاف تھانہ نون میں درج ایک اور مقدمے میں اسی طرح کی اشتہاری کارروائی کا آغاز کر چکی ہے۔