LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب آمد، بھرپور استقبال کے لیے انتظامات مکمل

Web Desk

25 December 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب آمد کے موقع پر ان کے بھرپور استقبال کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اس سلسلے میں استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ لاہور کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ چکری انٹرچینج سے لاہور تک ان کے استقبال اور انتظامات کی نگرانی استقبالیہ کمیٹی کرے گی۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا منظم اور بھرپور خیرمقدم کیا جائے گا۔ استقبالیہ کمیٹی میں ڈاکٹر علی عمران ایڈووکیٹ، ظفر اقبال گوندل اور چوہدری نذیر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زبیر خان، زیاد کیانی، فرخ سیال اور فیاض تبسم بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، جبکہ راجہ عمران جاوید، سردار آصف عثمان ٹائیگر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی استقبالیہ انتظامات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 26 دسمبر کو تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ امکان ہے کہ وہ کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کریں گے۔

دورے کے پہلے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پنجاب اسمبلی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے میڈیا سے گفتگو متوقع ہے۔