سپیکر خیبر پختونخوا کا اہم اقدام، پولیس سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا
Web Desk
28 September 2026
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی ارکانِ اسمبلی، وزراء اور دیگر اہم پارلیمانی عہدیداروں سے متعلق پولیس کی جانب سے کی جانے والی تمام کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس کو ایک رسمی مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ارکانِ اسمبلی، صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹریز سے پیش آنے والے تمام واقعات کی تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں متعلقہ پارلیمنٹیریئنز کی گرفتاری، حراست، ان کی رہائش گاہوں پر مارے گئے چھاپوں، حملوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشنز میں درج رپورٹس، درج شدہ ایف آئی آرز اور واقعات کی اطلاع دینے والے افراد کی تفصیلا ت بھی طلب کی گئی ہیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مطلوبہ معلومات آئینِ پاکستان کے آرٹیکلز 66، 67 اور 127 کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور صوبائی اسمبلی اختیارات، استحقاقات و مراعات ایکٹ کے تحت منگوائی گئی ہیں تاکہ تمام ریکارڈ فوری طور پر اسپیکر کے سامنے پیش کیا جا سکے
متعلقہ عنوانات
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
28 September 2026
سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
28 September 2026
ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف
28 September 2026
یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28 September 2026
امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر
28 September 2026