LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے ارکان کے انتخاب کا آغاز

Web Desk

15 October 2026

خیبر پختونخوا کے 12 اہم اضلاع میں نئے انتظامی فریم ورک کے تحت علاقائی ترقیاتی کونسل (Regional Development Council) کے ارکان کے انتخاب کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان، خیبر، بنوں اور ٹل (کرم) میں روایتی جرگوں کے ذریعے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر متعلقہ اضلاع میں بھی یہ عمل آئندہ دو روز کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ اس نئے انتظامی و ترقیاتی نظام کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر، جنوبی وزیرستان لوئر، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت اور بنوں کے عوام مقامی جرگہ نظام کی مدد سے کونسل کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔ انتخاب مکمل ہونے کے بعد ہر ضلع سے دو قبائلی عمائدین یا ملک شامل ہوں گے، جس کے بعد 24 ارکان پر مشتمل 12 اضلاع کی مشترکہ علاقائی ترقیاتی کونسل قائم ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے ان جرگوں میں ملک و مشران، علماء کرام اور تاجر برادری نے شرکت کی اور امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی غور کیا۔ قبائلی عمائدین نے اس نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ اس کونسل کا بنیادی مقصد مقامی برادریوں کو فیصلوں میں شامل کرنا اور علاقے کے مسائل و ترقیاتی ترجیحات کو مؤثر انداز میں حل کرنا ہے۔