LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا :انفلوئنزا وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت کی ہنگامی ایڈوائزری جاری

Web Desk

10 November 2025

پشاور: خیبرپختونخوا میں نومبر سے اپریل تک انفلوئنزا (فلو) وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ صحت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس اسلام آباد کی سفارشات پر ہنگامی ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ صحت کے مطابق ایڈوائزری میں فلو سے بچاؤ، کنٹرول اور علاج کے حوالے سے جامع ہدایات دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلو کے کیسز میں نومبر سے اپریل تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ جاپان، سنگاپور اور تھائی لینڈ میں کیسز پہلے ہی بڑھ چکے ہیں۔

ایڈوائزری میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد، 5 سال سے کم عمر بچوں، حاملہ خواتین اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا سب سے مؤثر حفاظتی اقدام ہے، جبکہ ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کا استعمال بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے