LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

بہاولنگر: دیرینہ تلخ کلامی پر داماد کے ہاتھوں ساس قتل، سالی شدید زخمی

Web Desk

4 July 2026

کھچی والا کے نواحی علاقے میں گھریلو ناچاقی اور دیرینہ تلخ کلامی پر داماد نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے اپنی ساس کو بیدردی سے قتل جبکہ سالی کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ خاتون گھر میں سوئی ہوئی تھی۔ ملزم نے اچانک تیز دھار آلے (چھری) سے ساس پر حملہ کر دیا۔ اس دوران ماں کو بچانے کے لیے آنے والی بیٹی پر بھی ملزم نے پے در پے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ دونوں متاثرہ خواتین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ساس دم توڑ گئی، جبکہ سالی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مقتولہ خاتون کی شناخت رانی بی بی اور زخمی لڑکی کی شناخت نزیراں بی بی کے نام سے کی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور کرائم سین ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔