میٹھا پتن ڈھن تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق
Web Desk
6 July 2026
نواحی علاقے میٹھا پتن میں واقع ‘ڈھن تالاب’ میں نہاتے ہوئے دو کم عمر نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور تالاب میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو پانی سے نکال کر فوری طور پر مریم نواز ہسپتال کھیوڑہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد دونوں کی موت کی تصدیق کر دی۔
ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ انیل اور 16 سالہ سوریا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق کھیوڑہ کی مقامی مسیح برادری سے ہے، اور اس ناگہانی واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026