لندن میں بیٹھے ‘کاٹھے کشمیری’ تقسیم نہ پھیلائیں: خواجہ آصف
Web Desk
18 July 2026
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کا متفقہ اور مضبوط امیدوار میدان میں اتارا جائے گا۔ سیالکوٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کے آباؤ اجداد کی تین نسلوں کا تعلق کشمیر کی دھرتی سے ہے اور کشمیر کے مقدس معاملے پر ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم بعض عناصر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لندن میں بیٹھے ’کاٹھے کشمیری‘ کشمیریوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے تقسیم نہ پھیلائیں، یہ وہ لوگ ہیں جو خود 1952 سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہاں بیٹھ کر صرف سیاست چمکا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان پر بے جا تنقید کرنے والے مخصوص عناصر کی باقاعدہ غیر ملکی مالی معاونت (فنڈنگ) کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان سیاچن کے برفانی محاذ سے لے کر نیلم وادی کے دشوار گزار راستوں تک اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملک کے چپے چپے کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور کشمیری برادری پر زور دیا کہ سب کو کشمیر کی ترقی، فلاح و بہبود اور باہمی اتحاد کے لیے مل کر مثبت کام کرنا چاہیے، نہ کہ بیرونِ ملک پرآسائش زندگی گزارتے ہوئے یہاں اختلافات اور نفرتوں کو ہوا دینی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن
19 August 2026
وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
19 August 2026
محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ
19 August 2026
انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
19 August 2026
حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا
18 August 2026
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر دھرنے دیں گے: حافظ نعیم الرحمان
18 August 2026