LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال ایران نے ہتھیاروں کی رینج بڑھانے کی پالیسی واضح کردی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز

گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف

Web Desk

7 October 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے تحت صوبے میں گورنر راج کے نفاذ میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے، تاہم حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ اس آخری آپشن تک جانے سے گریز کیا جائے۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دارالحکومت کو کسی بھی صورت پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی طالبان کے ساتھ مل کر اسلام آباد پر کسی قسم کی لشکر کشی کی اجازت دی جائے گی کیونکہ وفاقی دارالحکومت کی حفاظت حکومت کا بنیادی فرض ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ایک فرد کی خوشی کی خاطر ملک کا شیرازہ بکھیرنے کی کوشش کی گئی تو اسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ قیادت سے کسی بھی مثبت توقع سے گریز کیا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات بھی شدت اختیار کر چکے ہیں اور پارٹی کے اندر سے ہی ایک حلقہ اس تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے۔