اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
Web Desk
21 September 2026
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے متنازع بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ اسلام آباد سومنات ہے اور نہ یہ شخص محمود غزنوی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت، اسلام کا قلعہ اور وفاق کی علامت ہے، اور جنید اکبر کی زبان بتا رہی ہے کہ یہ لوگ اقتدار کے حصول کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں اور ان کے دل میں ملک کا کتنا احترام ہے۔
وزیرِ دفاع نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ بہنے والے خون اور کے پی پولیس کی شہادتوں پر ان کا دل کیوں نہیں روتا؟ انہوں نے 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ حملہ طالبان کا ہوگا یا پاکستان میں مقیم افغان باشندے اس کا حصہ ہوں گے؟ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ وفاق پوری قوت کے ساتھ اپنے دارالحکومت کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواری اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جیسا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو دیکھا گیا، تاہم اپنے بیان سے مکرنے پر انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے اور یہ دوڑ لگا کر وضاحتیں دینے لگے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار
21 September 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
21 September 2026
امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر
21 September 2026
پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف
21 September 2026