آزاد کشمیر میں حالات کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر عائد ہوتی ہے: خواجہ آصف
Web Desk
25 June 2026
وفاقى وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی پی پی کی قیادت کا احترام کرتے ہیں، تاہم آزاد کشمیر میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہے اور موجودہ ناگفتہ بہ حالات کی سب سے زیادہ ذمہ داری بھی اسی جماعت پر عائد ہوتی ہے۔اپنے ایک پالیسی بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی برسرِاقتدار ہے، اس لیے یہ سنجیدہ سوال اٹھتا ہے کہ وہاں ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے اور حکومت اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں کس حد تک پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف حکومت کرنا کافی نہیں ہوتا بلکہ عوامی مسائل کا حل اور حالات کو قابو میں رکھنا بھی حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آزاد کشمیر بلانا دراصل پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔ خواجہ آصف نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پیپلز پارٹی خود آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی کرانے کی خواہشمند تھی۔خواجہ آصف نے اپنے سابقہ بیانات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہیں اور اگرچہ وہ لاکھ مرتبہ معذرت کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی، اس لیے معذرت کا مطالبہ بے جا ہے کیونکہ ان کا مؤقف خالصتاً حقائق پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد کی ذات نہیں بلکہ ریاست اور اس کی جدوجہد میں کردار ادا کرنے والوں کی اہمیت ہوتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم سے تنگ آ کر مہاجرین نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی بدترین حالات کے باوجود پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، جس کی قدر کی جانی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026