LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

آیت اللہ خامنہ ای شہید کی اہلیہ نے بھی جام شہادت نوش کرلیا

Web Desk

2 March 2026

آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی بیوہ منصوره خجستہ باقرزاده نے اسپتال میں  دوران علاج جام شہادت نوش کرلیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق 79سالہ منصوره خجسته باقرزاده کو اسی حملےکے بعد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں ان کے شوہر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے۔

انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی بیوہ کوما میں ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل حملے میں خامنہ ای کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوگئے جن میں ایک بیٹی، داماد اور ایک پوتا بھی شامل ہے۔

منصوره خجست باقرزاده 1947 میں ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایک مذہبی اور بااثر خاندان میں پیدا ہوئیں۔ان کے والد ایک معروف تاجر تھے جبکہ ان کے بھائی حسن باقرزاده ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سربراہ بھی رہ چکے تھے۔منصورہ خجستہ باقرزادہ کی 1965 میں آیت اللہ علی خامنہ ای سے شادی ہوئی تھی اور ان کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔