LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی

Web Desk

19 October 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے پیشِ نظر نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کا قیام پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ریزیڈنٹس کمیٹی کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کی تشکیل کا مطالبہ ایم کیو ایم کا نیا مؤقف نہیں بلکہ یہ مطالبہ اس وقت سے موجود ہے جب ایم کیو ایم ایک طلبہ تحریک تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام صوبے انتظامی یونٹس سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتے، اس لیے جہاں سرائیکی اور ہزارہ صوبہ بن سکتا ہے، وہاں انتظامی ضرورت کے تحت ملک بھر میں نئے صوبے تشکیل دیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ چاروں صوبے لسانی بنیادوں پر قائم ہیں جن کی وجہ سے مشترکہ پاکستانی شناخت کو مشکلات درپیش ہیں۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے سندھ کے انتظامی و معاشی ڈھانچے اور 18ویں آئینی ترمیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کا حصہ 97 فیصد ہے جبکہ باقی تمام سندھ محض 3 فیصد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوٹہ سسٹم نے شہری اور دیہی آبادی کے درمیان خلیج کو مزید بڑھایا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے نشاندہی کی کہ ایم کیو ایم نے آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے 18ویں ترمیم میں حصہ لیا تھا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود مقامی حکومتوں کو مکمل اختیارات نہیں دیے جا رہے، حالانکہ بااختیار مقامی حکومتوں کے بغیر کراچی جیسے میگا سٹی کا حل ناممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق ایک آئینی بل اسمبلی میں جمع کروایا ہے جو فی الوقت قائمہ کمیٹی کے پاس زیرِ غور ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی کاوشوں کی بدولت مردم شماری میں کراچی کی مزید 70 لاکھ آبادی کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا جبکہ حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام بھی جماعت کی اہم سیاسی کامیابی ہے۔