خیرپور: ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی
Web Desk
15 February 2026
خیرپور میں قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب پنجاب سے کراچی جارہی مسافر کوچ اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی اور ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعائیں کیں۔ صدر زرداری نے حکومتِ سندھ کو زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی اور اس سلسلے میں ٹیلیفون پر وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026