سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
Web Desk
1 September 2026
لندن: برطانیہ کے سابق وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے انتخابی حلقے ’ہولبورن اینڈ سینٹ پینکراس‘ میں ضمنی انتخاب کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر کیئر سٹارمر سال 2015ء سے اس حلقے سے رکنِ پارلیمنٹ (MP) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اپنے استعفے کے بیان میں سابق برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 11 برس کے دوران ہولبورن اینڈ سینٹ پینکراس کے عوام کی پارلیمان میں نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر اور عظیم اعزاز رہا ہے۔مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیئر سٹارمر نے بتایا کہ اب وہ اپنی تمام تر توجہ عالمی سفارتی امور، انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے سے متعلق عالمی مہمات پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے استعفے کے بعد برطانوی الیکشن کمیشن جلد مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی
22 September 2026
ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی
22 September 2026
این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ
22 September 2026
بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
22 September 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا
22 September 2026
اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر
22 September 2026