LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

کراچی چمبرآف کامرس کا صنعتوں کیلیے ہفتے میں 2روزگیس بندش کے فیصلے پر اظہار تشویش

Web Desk

6 March 2026

کراچی چیمبر آف کامرس نے صنعتوں کےلیے ہفتے میں دوروز گیس بند کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اورفیصلہ فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

کے سی سی آئی کے صدر ریحان حنیف اور چیئرمین بی ایم جی زبیرموتی والا نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ  صنعتوں کو گیس کی بندش معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے. کراچی چیمبرکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ریحان حنیف اور زبیرموتی والا کاکہناتھاکہ مہنگی توانائی اور پالیسیوں سے صنعتی مسابقت پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے

فروری میں پاکستان کی برآمدات میں 8.76 فیصد کمی ہوئی،  صنعتوں کو ہفتے میں دو دن گیس بند کرنے سے پیداوار اور برآمدات متاثر ہوں گی۔

دونوں تاجررہنماؤں نے مزید کہاکہ   مہنگی توانائی کے باعث فیکٹریاں پیداوار کم یا بند کرنے پر مجبور ہیں۔   صنعتیں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں بلا تعطل سستی توانائی فراہم کی جائے۔

ان کاکہناتھاکہ حکومت کی جانب سے  18 رکنی توانائی ایکشن کمیٹی کا قیام مثبت قدم ہے  مگراس میں  صنعتی نمائندگی ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ  کراچی چیمبر کے نمائندوں کو توانائی ایکشن کمیٹی میں شامل کیا جائے۔