LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ

اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

Web Desk

27 September 2026

اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹرز کے باہر ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اور نیویارک و واشنگٹن میٹروپولیٹن علاقوں کی کشمیری امریکی کمیونٹیز کے مشترکہ اہتمام کے تحت ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاج میں کشمیری اور پاکستانی برادری کے نمائندوں سمیت خواتین، بچوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق اپنی تاریخی اور تسلیم شدہ قراردادوں پر فی الفور عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور مسلمہ حقِ خودارادیت مل سکے۔

احتجاج کے دوران جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کے مقدس پلیٹ فارم سے خطاب کا موقع دیے جانے پر شدید تشویش اور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ مظاہرے کے اختتام پر کشمیری و پاکستانی برادری کے ایک وفد نے اقوامِ متحدہ کے حکام کو ایک باضابطہ یادداشت (Memorandum) بھی پیش کی، جس میں مسئلہ کشمیر کے پرامن، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے فوری سفارتی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔