یومِ یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
Web Desk
5 February 2026
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مظلوم کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینا ناگزیر ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ آٹھ دہائیوں سے بھارتی قبضے کے خلاف ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کا آغاز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں ہوا، اور کشمیریوں کی قربانیاں عزم و حوصلے کی روشن مثال ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے اور عالمی برادری کو بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کرنا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ایک حل طلب تنازع ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی ضامن ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کشمیریوں کو دہائیوں سے حقِ رائے شماری سے محروم رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ کشمیر آج بھی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ آزادی کی روشن سحر کشمیری عوام کا مقدر بن کر رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026