LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

کشمیر بھارت کا کبھی تھا نہ ہوگا، انڈیا سرحد پار دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے: پاکستان

Web Desk

17 December 2025

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

پاکستانی قونصلر نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے اور اس کی حیثیت کو یکطرفہ بیانات سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی کھلی سرپرستی کر رہا ہے اور بارہا پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کر چکا ہے، جو ایک روگ اسٹیٹ کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔گل قیصر سروانی نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ ایسے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) شامل ہیں، جو پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے جسے عالمی برادری کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

پاکستانی قونصلر نے ایک بار پھر زور دیا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو فوری طور پر بند کرے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے گل قیصر سروانی نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کر رہا ہے اور ایک بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح پیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔