LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو روس، یوکرین کے انسانی حقوق کے نمائندوں کے درمیان پُراعتماد رابطے قائم ہیں: کریملن یوکرین میں بجلی کی فراہمی میں مشکلات، لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے: زیلنسکی قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی: علی پرویز ملک نیویارک سٹی میراتھون کی 50 ویں ریس میں پاکستانی رنرز بھی ایکشن میں ہوں گے مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نےبھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی ٹرمپ کے مار اے لاگو کلب کی حفاظت کیلئے ’ایونجر‘ فضائی دفاعی نظام نصب کردیا گیا پاکستان میں سعودیہ کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش کراچی: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں عروج پر، تیسرے روز بھی فن و ثقافت کے رنگ نمایاں چیئرمین پی سی بی کی ون ڈے ٹرائی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششیں، ایران امریکا مذاکرات آج دوحہ میں متوقع یو اے ای لاٹری: شرکا 3 کروڑ درہم کا انعام جیتنے میں ناکام، اگلی قرعہ اندازی 4 نومبر کو ہوگی افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابلِ تشویش، پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: مارکو روبیو افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی تعلقات میں رکاوٹ ہے: وزارت اطلاعات

کراچی: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں عروج پر، تیسرے روز بھی فن و ثقافت کے رنگ نمایاں

Web Desk

31 October 2026

روشنیوں کے شہر کراچی میں آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام جاری عالمی ثقافتی میلے (ورلڈ کلچر فیسٹیول) کی رنگا رنگ اور پرجوش سرگرمیاں پورے عروج کے ساتھ جاری ہیں، اور فیسٹیول کے تیسرے روز بھی فن، موسیقی اور ثقافت کے انمٹ اور خوبصورت رنگ دیکھنے کو ملے۔

فیسٹیول کے تیسرے روز آرٹس کونسل کے اسٹیج پر عشقِ مجازی اور محبت کی لازوال داستان پر مبنی ڈرامائی پیشکش ”سفرِ عشق لیلیٰ مجنوں“ انتہائی شاندار انداز میں پیش کی گئی، جسے حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ اس کے علاوہ ’سوہنی دھرتی شو‘ میں پاکستان کے مختلف خطوں کے دلکش ثقافتی رنگوں اور روایتی رقص نے وہاں موجود تمام شہریوں کو خوب محظوظ کیا۔ میلے میں شریک ملکی اور غیر ملکی نامور فنکاروں نے اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے، جبکہ موسیقی اور فن کے شائقین اس روایتی ماحول کے سحر میں ڈوبے رہے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

اس رنگا رنگ تقریب کے دوران آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی پاکستانی فلم بھی دکھائی گئی، جس نے فیسٹیول کی تفریحی سرگرمیوں میں مزید چار چاند لگا دیے اور شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی