کراچی میں امریکن قونصل خانے کے قریب فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ریسکیو حکام
Web Desk
1 March 2026
کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر امریکن قونصل خانے کے قریب فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق قونصل خانے کے اطراف شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی جبکہ فائرنگ اور شیلنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔
ترجمان آئی ایس او نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین نے امریکن قونصل خانے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ شہر میں صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث مظاہرین کی بڑی تعداد قونصل خانے کے اطراف جمع ہوگئی۔
حکام کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
28 August 2026
برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار
28 August 2026
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
28 August 2026
سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا
28 August 2026
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
28 August 2026
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
28 August 2026
مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش
28 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
28 August 2026