LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

رمضان المبارک اور پیٹرولیم بحران: جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کا آن لائن کلاسز کا اعلان

Web Desk

7 March 2026

رمضان المبارک اور طلبہ کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی نے تدریسی سرگرمیاں آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جامعہ کراچی انتظامیہ کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی تمام کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے مسائل کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے کراچی کیمپس میں 11 مارچ 2026 سے آئندہ احکامات تک تمام تدریسی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی، جبکہ اسلام آباد کیمپس میں 9 مارچ 2026 سے 27 مارچ 2026 تک کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جن اساتذہ نے ابھی تک اپنے متعلقہ کورسز کے نتائج جمع نہیں کرائے، انہیں نتائج جمع کرانے تک یونیورسٹی حاضر ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دینا ہوں گی۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام افسران اور اہلکار جو سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے مجاز ہیں، فوری طور پر سرکاری پیٹرول کے استعمال کو بند کریں۔ تاہم خصوصی اجازت کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 20 فیصد ماہانہ کوٹے تک استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

یہ احکامات وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔