گڈاپ ٹاؤن: کیرئیر ٹرک میں آگ، کروڑوں مالیت کی 74 نئی موٹر سائیکلیں جل گئیں
Web Desk
10 March 2026
گڈاپ ٹاؤن میں ایک کیریئر ٹرک میں اچانک آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی 74 نئی موٹر سائیکلیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اولڈ سجاد ہوٹل کے قریب پیش آیا، جس میں 71 جی ڈی 110 ایس اور 3 جی آر 150 موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ ٹرک کراچی سے ملتان جا رہا تھا۔ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی کے مطابق آگ پیر کی دوپہر ایک بج کر 20 منٹ کے قریب لگی۔ کمپنی کے عملے اور ڈرائیور نے فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا، تاہم اس دوران ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ متعلقہ کمپنی نے گڈاپ سٹی تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرا دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026