کراچی میں ٹریفک حادثات کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی لائحہ عمل، شہر بھر میں دھرنوں کا اعلان
Web Desk
13 December 2025
کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر پولیس اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات پر اربابِ اختیار کیوں خاموش ہیں۔
منعم ظفر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور میئر کراچی شہریوں کو ان کا جائز حق دینے کے لیے تیار نہیں، جس کے باعث کراچی مسلسل بدانتظامی کا شکار ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ’’حق دو کراچی تحریک‘‘ کے اگلے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے، جس کے تحت شہر میں موجود ظلم کے نظام کے خلاف مختلف مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے واضح کیا کہ شاہراہ فیصل، شاہراہ اورنگی اور شاہراہ کورنگی سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ہیوی ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026