رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 826 افراد جاں بحق، 9300 زخمی ہوئے
Web Desk
21 November 2026
شہرِ قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 826 افراد جاں بحق جبکہ 9 ہزار 300 سے زائد شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثات کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ہیوی وہیکلز سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 243 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک میں سب سے زیادہ جان لیوا حادثات ٹریلرز کے باعث پیش آئے، جن کی تعداد 109 رہی، جبکہ واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے پیش آنے والے حادثات میں 57 افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مجموعی طور پر رواں سال شہر بھر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 826 افراد جاں بحق اور 9 ہزار 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026