کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا، بلدیہ سے 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد
Web Desk
4 January 2026
کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا، جہاں سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ میں کی گئی کارروائی کے دوران چار ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی زیرِ حراست دہشت گردوں کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ایک منی ٹرک، درجنوں ڈرم اور گیس سلینڈرز بھی تحویل میں لے لیے گئے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد منی ٹرک میں دھماکا خیز مواد بھر کر آئی آئی چندریگر روڈ پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ برآمد شدہ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد کو ڈرموں میں بھر کر شہر منتقل کیا گیا تھا، جن میں 60 ڈرم اور 5 گیس سلینڈرز شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث شہر ایک ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔
متعلقہ عنوانات
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
30 July 2026
امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
30 July 2026
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
30 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
30 July 2026
امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے
30 July 2026
امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ
30 July 2026
امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان
30 July 2026
کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
30 July 2026