LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراق کی ایران کیساتھ منسلک مسلح گروہوں کو ستمبر کے آخر تک ہتھیار ڈالنے کی مہلت جامشورو میں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کاروکاری کے نام پر قتل مشرق وسطیٰ کی صورتحال، وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے، ترک صدر پاکستان کا سلامتی کونسل سے فلسطین میں اسرائیلی آبادکاریاں فوری روکنے کا مطالبہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے استحکام کیلئے نیا فنڈ قائم کر دیا حکومت کا 2027ء تک سود سے پاک مالی نظام کی تیاری کا فیصلہ, مالیاتی استحکام برقرار رکھتے ہوئے تبدیلی کا عمل مکمل کیا جائے گا، وزارت خزانہ ٹرمپ کا آج قطر میں مذاکرات کا اعلان، ایران نے تردید کر دی قطر میں منجمد 12 ارب ڈالرز میں نصف رقم جلد ہمارے حوالے کردی جائے گی؛ ایرانی صدر مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے جنوبی لبنان سے انخلا حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے سے مشروط ہے: اسرائیل ایران نے قطر میں امریکا سے مجوزہ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی کہوٹہ میں قیدیوں کی وین سے 14 فرار، 4 دوبارہ گرفتار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی پر زور

کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، شوہر جاں بحق، اہلیہ ملزمان کے ہمراہ فرار

Web Desk

29 June 2026

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 اے میں سڑک پر میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہو گیا، جبکہ مقتول کی اہلیہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے ساتھ موقع سے فرار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش مقتول کے 9 سالہ بیٹے علی رضا کے ابتدائی بیان کی روشنی میں شروع کر دی گئی ہے۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی۔ والد نے موٹر سائیکل روک کر والدہ کو تھپڑ مارا، جس پر والدہ نے کسی کو فون کر کے بلا لیا۔ فون کرنے کے کچھ ہی دیر بعد موٹر سائیکل سوار افراد وہاں پہنچے، جنہوں نے پہلے والد کو مارا پیٹا اور پھر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد والدہ انہی ملزمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئی۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 38 سالہ غلام نامی شخص شدید زخمی ہوا، جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کو سینے اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں، اور پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں۔ مقتول غلام شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 16 اے کا رہائشی تھا اور اس کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا۔ وہ دو بچوں کا باپ تھا، جن میں سے ایک بیٹی شادی شدہ ہے۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے اور دیگر عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر ملزمان اور مقتولہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔