LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر

شہر قائد میں 10 سالہ بچے کے اغوا برائے تاون کیس میں نامزد خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار

Web Desk

28 July 2026

شہرِ قائد کے علاقے سعود آباد میں آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے کیس میں نامزد خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران واردات میں استعمال ہونے والی مبینہ گاڑی بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس حکام نے گرفتار ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ان کی شناخت معاذ علی، محمد مطال، راشد علی سید اور افیہ عرف شاہدہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران یہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ گرفتار ملزم مطال مغوی بچے کا سگا پڑوسی ہے اور وہی اس پورے اغوا کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ان گرفتار ملزمان نے 9 جولائی کو 10 سالہ بچے خضر کو اغوا کیا تھا۔ تاہم، پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو فالکن کالونی کے علاقے سے محض 12 گھنٹے کے اندر محفوظ طریقے سے بازیاب کرا لیا تھا۔ ملزمان سے مزید قانونی تفتیش جاری ہے تاکہ کیس کے مزید پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔