پاکستانی بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کا فروغ: کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر کارگو ہینڈلنگ میں تیزی
Web Desk
28 March 2026
کراچی: وزارتِ بحری امور کے مطابق، پاکستان کی بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ آپریشنز میں بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، کنٹینر بردار جہاز ‘ڈی پی ورلڈ چنئی’ مزید ٹرانس شپمنٹ کارگو لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال کے تناظر میں پورٹ قاسم پر ٹرانس شپمنٹ کی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، پورٹ قاسم پر دو بڑے جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 3 ہزار 485 کنٹینرز ٹرانس شپمنٹ کارگو ہینڈل کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں کنٹینر جہاز ‘ناردرن گارڈ’ نے کلیدی کردار ادا کیا جس کے ذریعے 3 ہزار 180 کنٹینرز پروسیس کیے گئے، جبکہ ‘ناگویا ایکسپریس’ سے مزید 305 کنٹینرز ہینڈل کیے گئے۔ وزارتِ بحری امور نے واضح کیا ہے کہ پورٹ قاسم پر ٹرانس شپمنٹ کے لیے مجموعی گنجائش 13 ہزار 100 کنٹینرز ہے، جہاں اس وقت 21 ہزار 537 درآمدی اور 29 ہزار 467 برآمدی کنٹینرز موجود ہیں۔
حکومت نے ٹرانس شپمنٹ کو فروغ دینے اور عالمی شپنگ لائنز کو راغب کرنے کے لیے زیرو وارفج (Zero Wharfage) اور دیگر چارجز میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ وزارتِ بحری امور کے حکام کا ماننا ہے کہ ان مراعات اور موثر ہینڈلنگ سے پاکستان خطے میں ایک اہم ٹرانزٹ ہب بن کر ابھرے گا، جس سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ اور بندرگاہوں کی آمدن میں بہتری آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026
پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا
11 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا
11 July 2026
ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
11 July 2026
امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
11 July 2026