کراچی پورٹ اور رومانیہ کی کونسٹانٹا بندرگاہ کے درمیان تاریخی تعاون معاہدہ
Web Desk
31 March 2026
کراچی: پاکستان اور رومانیہ کے مابین بحری و تجارتی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) اور رومانیہ کی مشہور کونسٹانٹا بندرگاہ کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
اس معاہدے کے تحت دونوں بندرگاہوں کے درمیان آپریشنز، انجینئرنگ، انفارمیشن ایکسچینج اور جدید ٹیکنالوجی کا باقاعدہ تبادلہ کیا جائے گا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کونسٹانٹا بندرگاہ کے ساتھ اس تعاون سے پاکستانی برآمد کنندگان کو یورپی منڈیوں تک آسان اور تیز تر رسائی حاصل ہو سکے گی، جو ملکی معیشت کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہو گا۔
رومانیہ کے سفیر نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو براہِ راست جدید یورپی ٹیکنالوجی تک رسائی ملے گی، جس سے پورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور آپریشنل صلاحیتوں میں عالمی معیار کی بہتری آئے گی۔ یہ شراکت داری نہ صرف دوطرفہ تجارت کو فروغ دے گی بلکہ خطے میں بحری آمد و رفت کے ایک نئے مرکز کے طور پر پاکستان کی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات
28 October 2026
پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار
28 October 2026
ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو
28 October 2026
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی
28 October 2026