LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر

آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

1 January 2026

چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کے ساتھ ذوالفقار لاڑک کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ شرجیل کھرل کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح، اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ پرویز چانڈیو کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، اور فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کو ڈی آئی جی میرپور خاص کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔