کراچی، موچکو پولیس نے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹے کو کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
Web Desk
12 July 2026
کراچی کے علاقے موچکو میں انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے دو مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، پہلی کارروائی میں موچکو انویسٹی گیشن پولیس نے گزشتہ ماہ 26 جون کو سپارکو روڈ پر موٹر سائیکل سوار باپ عبدالحمید اور بیٹے عبدالجبار کو کچل کر ہلاک کرنے والے مفرور ٹرک ڈرائیور اصغر علی کو گرفتار کر کے حادثے کا ذمہ دار ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم گاڑی کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش تکنیکی بنیادوں پر آگے بڑھاتے ہوئے مفرور ملزم کا سراغ لگایا۔ دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے مواچھ گوٹھ میں دکانوں کے تالے توڑنے کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم فیضان عرف ‘کٹر’ کو دھر لیا۔ ملزم فیضان نے 27 جون کی رات عائشہ مسجد کے قریب ایک دکان کے تالے توڑ کر 50 ہزار روپے نقدی، قیمتی موبائل فون اور اصل تعلیمی اسناد چوری کی تھیں، جس کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج تھا۔ پولیس کی جانب سے دونوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026