منگھو پیر: روشم خان کے قاتل پکڑے گئے، لواحقین کا 19 روز سے جاری دھرنا ختم
Web Desk
27 September 2026
کراچی میں منگھوپیر کے علاقے مہران سٹی میں گھر کے اندر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان روشم خان کے قتل کے افسوسناک واقعے پر لواحقین نے تھانہ منگھوپیر کے باہر 19 روز سے جاری اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ مقتول کے اہلخانہ نے اس سے قبل ملزمان کی گرفتاری تک نوجوان کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا اور لاش کو امانتاً رکھا ہوا تھا۔
مقتول کے والد روئیداد کے مطابق روشم خان کی نمازِ جنازہ منگھوپیر کے علاقے رمضان گوٹھ میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی، جس کے بعد ان کی تدفین مقامی قبرستان میں ہوگی۔ لواحقین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات یقینی بنانے پر پولیس کی کارروائی کا خیرمقدم کیا اور 19 دنوں سے قائم احتجاجی کیمپ کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026