LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراق کی ایران کیساتھ منسلک مسلح گروہوں کو ستمبر کے آخر تک ہتھیار ڈالنے کی مہلت جامشورو میں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کاروکاری کے نام پر قتل مشرق وسطیٰ کی صورتحال، وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے، ترک صدر پاکستان کا سلامتی کونسل سے فلسطین میں اسرائیلی آبادکاریاں فوری روکنے کا مطالبہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے استحکام کیلئے نیا فنڈ قائم کر دیا حکومت کا 2027ء تک سود سے پاک مالی نظام کی تیاری کا فیصلہ, مالیاتی استحکام برقرار رکھتے ہوئے تبدیلی کا عمل مکمل کیا جائے گا، وزارت خزانہ ٹرمپ کا آج قطر میں مذاکرات کا اعلان، ایران نے تردید کر دی قطر میں منجمد 12 ارب ڈالرز میں نصف رقم جلد ہمارے حوالے کردی جائے گی؛ ایرانی صدر مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے جنوبی لبنان سے انخلا حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے سے مشروط ہے: اسرائیل ایران نے قطر میں امریکا سے مجوزہ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی کہوٹہ میں قیدیوں کی وین سے 14 فرار، 4 دوبارہ گرفتار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی پر زور

کراچی میں خاتون کے ساتھ تیزاب گردی، تشدد بھی کیا گیا

Web Desk

29 June 2026

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ایک خاتون پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

زمان ٹاؤن پولیس نے تیزاب گردی کے اس واقعے کا مقدمہ نمبر 717 سال 2026، بجرم دفعہ 336 بی (تعزیراتِ پاکستان) کے تحت متاثرہ خاتون کرن خان زوجہ ریاض احمد کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی سیکٹر بی کے ایک فلیٹ میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں اور بیوٹی پارلر کا کام کرتی ہیں۔ کرن خان کے مطابق، 21 جون کی شام جب وہ اپنے فلیٹ کی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہی تھیں، تو جڑواں فلیٹ میں رہنے والے علی نامی شخص (جس سے ان کا پہلے ہی تنازع اور مقدمہ بازی چل رہی تھی) نے ان پر کوئی چیز پھینکی اور لاتیں مار کر سیڑھیوں سے دھکا دے دیا۔ دھکا لگنے سے وہ گر گئیں اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ تیزاب پھینکنے کے باعث خاتون کی کمر اور دونوں ٹانگیں جھلس گئیں۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے سول اسپتال کے برنز سینٹر ریفر کر دیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کیس مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس چیف سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خاتون کو بہترین طبی امداد اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ شواہد کا حصول متاثرہ خاتون کی عزتِ نفس کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے اور خواتین پر تشدد کرنے والے ایسے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔