کراچی: بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق
Web Desk
25 June 2026
جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں موجود ایک ملزم دورانِ حراست ہی پراسرار طور پر جان کی بازی ہار گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، متوفی ملزم محمد خان کو گزشتہ روز اپنی ہی بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد بلاک ‘این’ میں واقع ایک گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متوفیہ کے شوہر محمد خان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا۔
پولیس کی گرفتاری میں آنے کے بعد متوفی شوہر نے اپنے ابتدائی بیان میں قتل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 3 روز قبل چاول کھانے کے بعد اس کی اہلیہ کی طبعیت اچانک ناساز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ گھر ہی میں جاں بحق ہو گئی تھی۔
دوسری جانب، دورانِ حراست ملزم کی ہلاکت کے حوالے سے پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانے میں تفتیش کے دوران ملزم کی حالت اچانک غیر (خراب) ہو گئی تھی، جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر
25 June 2026
قطر و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
25 June 2026
برازیل نے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی
25 June 2026
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 7.5 شدت کا زلزلہ، وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، سونامی وارننگ جاری
25 June 2026
اٹلی نے ایران جنگ میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کا نیٹو چیف کا بیان مسترد کر دیا
25 June 2026
مارک روٹے کا بیان جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف ہے، ایران
25 June 2026
اٹلی نے اپنے علاقوں سے 500 امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت دی، نیٹو چیف
25 June 2026
قطر کا فیفا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر، بوسنیا نے 1-3 سے شکست دے دی
25 June 2026