LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی: پانی کی بندش کے باعث متعدد فیکٹریوں کا کام بند

Web Desk

9 February 2026


کراچی: کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کی بندش کے باعث متعدد فیکٹریوں کا کام بند ہو گیا ہے۔ سائٹ ٹریڈنگ زون کے بعد کورنگی ٹریڈنگ زون کی فیکٹریز کو بھی پانی کی سپلائی معطل ہو گئی، جس کے نتیجے میں صنعتی علاقوں کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور کروڑوں ڈالرز کے آرڈرز تعطل کا شکار ہو گئے۔

ٹریڈنگ زونز کے صدور نے کراچی چیمبر آف کامرس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ پانی کی ترسیل گزشتہ چار روز سے معطل ہے۔

صدر کاٹی اکرام راجپوت نے وزیراعلیٰ، میئر کراچی، اور سی ای او واٹر کارپوریشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن اور سب سسٹمز کے کنٹریکٹرز کے مسائل فوری حل کر کے صنعتی علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔