کراچی عمران خان کا ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے: سہیل آفریدی جلسے سے خطاب
Web Desk
11 January 2026
پی ٹی آئی رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “کراچی عمران خان کا ہے اور رہے گا۔”
سہیل آفریدی نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو جمہوریت کا دعویدار کہتے تھے، وہ جمہوریت پسند ثابت نہیں ہوئے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت کے افراد نے میڈیا پر حملہ کیا اور جلسے کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور جبر کا راستہ اپنایا۔ ان کے مطابق یہ فسطائیت اور ظلم کی واضح مثال ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کو جو محبت دی ہے، وہ کبھی فراموش نہیں کی جائے گی، لیکن سندھی ٹوپی اور اجرک کی بے حرمتی جو سندھ حکومت کی جانب سے ہوئی، اسے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھی ٹوپی کی حرمت کو پامال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور سندھ میں اس وقت پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026