LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے، قطر، یو اے ای، کویت اور جی سی سی کی مذمت غزہ میں اسرائیل کا فلسطینی پولیس گاڑی پر ڈرون حملہ، تین اہلکار شہید کراچی میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی میں گرمی کا پارہ چڑھنے لگا، ہیٹ ویو کا الرٹ

Web Desk

7 June 2026

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں 7 تا 12 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت شہر قائد میں 8 تا 12 جون درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 43 ڈگری تک محسوس کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فضا میں نمی کی زیادہ مقدار کے باعث موسم مزید سخت محسوس ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں بچے، خواتین اور بزرگ خصوصی احتیاط کریں۔ شہری صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

مزید کہا گیا ہے کہ شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔