LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

کراچی؛ ہتھوڑا بردار ڈاکو موبائل فون شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر فرار

Web Desk

12 July 2026

کراچی کے ضلع ملیر میں واقع علاقے گلشنِ حدید فیز ون میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک موبائل فون شاپ پر ہتھوڑے کی مدد سے شیشے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی سنگین ڈکیتی کی واردات کی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو کے مطابق، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو اپنے ہمراہ ہتھوڑا اور دو بڑے بیگ لائے تھے؛ انہوں نے دکان پر موجود خاتون سمیت دیگر گاہکوں کی موجودگی میں ہتھوڑے کے وار سے کاؤنٹر کے شیشے چکنا چور کیے اور شوکیس پھلانگ کر چند منٹوں میں ڈبہ پیک موبائل فونز بیگوں میں بھر کر انتہائی اطمینان سے فرار ہو گئے۔ اس دوران قریبی افراد نے جب موبائل سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔ متاثرہ دکان دار کے مطابق، ڈاکو 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے ہیں، جبکہ مددگار 15 اور علاقائی گشت پر مامور پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود وہ واردات کے 15 منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔ اس واقعے کے بعد گلشنِ حدید کے تاجروں اور علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے اور انہوں نے ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔