LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش، ملک بھر میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

Web Desk

30 December 2025

کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔ اولڈ سٹی ایریا، صدر، جیل روڈ، جناح اسپتال، لائنز ایریا ، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، کالا پل، ملیر، ایئرپورٹ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات اور کل بارش متوقع ہے، جبکہ وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تیز اور ہلکی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جاگراں، اپر نیلم، شاردہ، اڑنگ کیل، گریس اور تاوبٹ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے شدید سردی پڑ رہی ہے، جبکہ مرکزی شاہراہ نیلم اور رابطہ سڑکوں پر پھسلن میں اضافہ ہو گیا ہے۔

گلگت بلتستان میں چلاس، بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن، حب، وندر، پشین، زیارت اور مسلم باغ میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہ کوئٹہ، گوادر اور جیونی میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔