کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
Web Desk
12 July 2026
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن 7 نمبر کالا خان چوک کے قریب پیش آیا، جہاں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے 40 سالہ خاتون گلناز زخمی ہو گئیں۔ چھیپا کے رضا کاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو، جن کی ٹانگ پر گولی لگی تھی، طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب، سرجانی ٹاؤن کے علاقے حاجی صدیق گوٹھ عیدگاہ کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ اختر نامی شخص زخمی ہو گیا۔ سرجانی پولیس کے مطابق، زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف تفتیش کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026